( بشری وکیل میاں چنوں) خانیوال تھانہ صدر میں نئے ایس ایچ او کے تعینات ہوتے ہی جرائم پیشہ عناصر کی دوڑیں لگ گئیں علاقہ مکینوں نے ایس ایچ او سعد بن سعید کے تھانہ صدر میں تعینات کرنے پر شہریوں کا خیر مقدم، سب انسپکٹر سعد بن سعید کی تعینات سے تھانہ صدر خانیوال کے علاقے میں جرائم پیشہ افراد خوفزدہ ہیں تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال محمد رانا عمر فاروق نے آئے روز چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر متعدد ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلے کیے جس پر تھانہ صدر خانیوال میں ایس ایچ او سعد بن سعید کو تعینات کر دیا۔ قبل ازیں سعد بن سعید سرکل خانیوال کے مختلف تھانہ جات میں بطور ایس ایچ او فرائض سرانجام دے چکے ہیں اور اعلی کارکردگی پر آرپی او ملتان کیپٹن ریٹائرڈ سہیل چوہدری سمیت متعدد اعلی افسران سے انعامات بھی وصول کر چکے ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ صدر سعد بن سعید کی تعیناتی پر علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او سعد بن سعید کے تعینات ہوتے ہی جرائم میں واضح کمی نظر آئی ہے اور خاص کر انسانی زندگیوں سے موت کا کھیل کھیلنے والے بڑے بڑے منشیات فروش جو منشیات جیسے مکروہ دھندے کو سرعام فروخت کرتے تھے اب وہ ایس ایچ سعد بن سعید کے تعینات ہوتے ہی اپنے منشیات کے اڈے چھوڑ کر رفو چکر ہو گئے ہیں۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ صدر سعد بن سعید کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کرنا پولیس اولین ترجیح ہے سائلین میرے دفتر میں آکر مجھے ملیں انصاف کی فراہمی ہر صورت ممکن بنائی جائیگی۔












