ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے پولیس افسران اور شہدائے پولیس کی فیملیز کی طبی ویلفئیر کیلئے چغتائی لیب اور جھنگ پولیس کے مابین MOU پر دستخط کئے

جھنگ (سٹارنیوز)ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے پولیس افسران اور شہدائے پولیس کی فیملیز کی طبی ویلفئیر کیلئے چغتائی لیب اور جھنگ پولیس کے مابین MOU پر دستخط کئے ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس افسران، ریٹائرڈ افسران ، پولیس غازی اور شہدائے پولیس کی فیملیز کی طبی ویلفئیر کیلئے ڈی پی او محمدراشد ہدایت اور سید محمد حسنین بخاری ایگزیکٹو ریجنل منیجر چغتائی لیب کے مابین MOU پر دستخط کئے گئے ۔ معاہدے کے مطابق پولیس افسران اور انکی فیملیز کو لیب ٹیسٹ فیس میں 25 فیصد، چغتائی میڈیکل سنٹرز پر ڈاکٹرز کنسلٹنٹ فیس میں 20 فیصد ، ریڈیالوجی میں 15 فیصد جبکہ ریٹائرڈ پولیس افسران ، پولیس غازی اور شہدائے پولیس کی فیملیز کو 50 فیصد رعایت دی جائے گی ۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ اس معاہدہ سے شہدائے پولیس کی فیملیز ، پولیس افسران ، پولیس غازی اور ریٹائرڈ پولیس افسران اور انکی فیملیز تمام لیب ٹیسٹ اور مشورہ فیس میں رعایت حاصل کر سکیں گے ۔ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق پولیس فورس کی ویلفئیر کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں ۔

رپورٹ علی رحمان انصاری