جھنگ (محمدعمرفاروق )ڈپٹی ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی جھنگ اور ٹوبہ ملک احسان اللّه كمبوہ کی ھدایت پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام جھنگ کے تعاون سے بمقام ڈیرہ ساجد علی چدھڑ نائب امیر جماعت اسلامی جھنگ یونین کونسل پیرکوٹ سدهانہ پر ایک روزہ این سی ایچ ڈی کی طرف سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت بچوں کے تعلیمی وظائف کے سلسلے میں پروگرام کا اندراج کیا گیا جس میں این سی سی ایچ کی فیلڈ افیسر محترمہ صائمہ خان اور محترمہ فروا صاحبہ نے اس سرگرمی کے فرائض سر انجام دئیے،

خصوصی شرکت مسرت ریاض جعفری سوشل ایکٹیوسٹ پنجاب اور علاقہ کے سینئر سوشل وركر جی ایم ملک صاحب کی مرھون منت 100 سے زائد بچوں کا اندراج کیا گیا ۔اس اچھی سرگرمی کو علاقہ کے مکینوں نے خوب سراہا اور ڈپٹی ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی ملک احسان اللّه کمبوہ صاحب کے ساتھ ہمہ دم اس خیر کار کے کاموں میں چلنے کے لیے اھل علاقہ نے ایک عزم باندھا ۔۔

رپورٹ محمدعمرفاروق سٹارنیوز جھنگ