خانیوال۔پولیس سیاسی پھڈے بازیوں میں مصروف،شب برات کے مقدس موقع پر تحصیل کبیروالا کے نواحی علاقے آتش بازی اور ہوائی فائرنگ سے گونج اٹھے،پولیس کی مبینہ چشم پوشی کھلے عام ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہ ہو سکی،عبادات کرنے والوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
بارہ میل(نامہ نگار)پولیس سیاسی پھڈے بازیوں میں مصروف،شب برات کے مقدس موقع پر تحصیل کبیروالا کے نواحی علاقے آتش بازی اور ہوائی فائرنگ سے گونج اٹھے،پولیس کی مبینہ چشم پوشی کھلے عام ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہ ہو سکی،عبادات کرنے والوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز شب برات کے مقدس موقع پر آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کی چاندی رہی جبکہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں نے دل کھول کر بھڑاس نکالی،تھانہ بارہ میل،سرائے سدھو،نواں شہر اور دیگر تھانوں کی حددو میں موجود علاقے آتش بازی اور ہوائی فائرنگ سے گونجتے رہے لیکن متعلقہ پولیس نے اس غیر قانونی عمل کی روک تھام کے لیے کوئی اقدامات نہ کیے جسکی وجہ سے مساجد اور گھروں میں مقدس رات میں عبادات میں مشغول عوام کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا چند پولیس ملازمین نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پولیس سیاستدانوں کی نوکریوں میں مصروف ہے اسی وجہ سے اس مرتبہ آتش بازی کا سامان فروخت کرنے اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی نہیں کر سکی،عوامی و سماجی حلقوں نے آر پی او ملتان اور ڈی پی او خانیوال سے اپیل کی ہے کہ صورتحال کا نوٹس لیا جائے۔
رپورٹ مظہر حسین باٹی












