بارہ میل۔پولیس اور محکمہ فوڈ اتھارٹی کے ملازمین کی مشترکہ کاروائی،مخبر کی اطلاع پر مردہ مرغیوں سے لوڈ گاڑی پکڑی گئی،مقدمہ درج،ملزمان گرفتار،مردہ مرغیاں تلف کر دی گئیں
بارہ میل(نامہ نگار)پولیس اور محکمہ فوڈ اتھارٹی کے ملازمین کی مشترکہ کاروائی،مخبر کی اطلاع پر مردہ مرغیوں سے لوڈ گاڑی پکڑی گئی،مقدمہ درج،ملزمان گرفتار،مردہ مرغیاں تلف کر دی گئیں۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز ظفر لپرا کے کنٹرول شیڈ سے مردہ مرغیاں ملتان سپلائی کے لیے گاڑی میں جا رہی تھیں کہ مخدوم پور انٹرچینج کے قریب مخبر کی اطلاع پر مقامی پولیس اور محکمہ فوڈ اتھارٹی کے ملازمین نے گاڑی کو روکا جس سے مردہ مرغیوں سے بدبو آ رہی تھی گاڑی کو بمعہ ڈرائیور پولیس نے اپنی حراست میں لے لیا،مردہ مرغیوں کو تلف کرنے کے بعد ڈرائیور کے خلاف تھانہ صدر کبیروالا میں مقدمہ درج کر دیا گیا۔
رپورٹ مظہر حسین باٹی












