اسلام ہمیں ہر ماں، بہن،بیٹی کی عزت کرنے کا درس دیتا ہے رائے انصر صدیقی
جس قدر عورت کو عزت اسلام نے دی ہے کسی اور مذہب نے نہیں دی
امتیاز احمد رحمانی
تفصیلات کے مطابق مرکزی صدر جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک رائے انصر صدیقی کی صدارت میں عظمت خواتین سیمینار کا انعقاد کیا گیا،
جس میں خطاب کرتے ہوئے رائے انصر صدیقی کا کہنا تھا کہ اسلام ہمیں ہر ماں ، بہن ، بیٹی کی عزت کرنے کا درس دیتا ہے، ہمیں تعلیمات محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل کرتے ہوئے عورت جس روپ میں بھی ہو ہر عورت کی عزت کرنا چاہیے، شیخ امتیاز احمد رحمانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام نے جس قدر عورتوں کے حقوق پر زور دیا ہے کوئی اور مثال نہیں ملتی، سکالر حبیب منظر مہدی , حیدر معاویہ , عمران مہدی، استاد غلام یسین ، تنویر ہلچل و دیگر نے خطاب کیا، مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم جس معاشرہ میں پیدا ہوئے ہیں وہ معاشرہ ایک اسلامی معاشرہ یے جو عورت کے احترام کا درس دیتا ہے ، ہمیں عمل کرنا چاہیے ،
انصر خان بلوچ نے نعتیہ کلام پیش کیا ، عمران بھٹہ نے تلاوت قرآن پاک کی سعادت حاصل کی ،
اس موقع پر میڈیا چیف آرگنائزر جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک محمد عمر فاروق , تحصیل چیئرمین شیخ راشد، سینئر وائس چیئرمین توقیر قادری ، رائے سکندر حیات ، نزاکت علی ساحل , میاں عمران بھٹہ ، منورحسین تبسّم ، ناصر نواز ثاقی، شیخ ذیشان سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی
رپورٹ محمدعمرفاروق سٹارنیوز













