وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب پولیس
مرزا فاران بیگ کی صوبہ بھر کے سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز سے ہنگامی ویڈیو لنک کانفرنس
ٹوبہ ٹیک سنگھ (سٹارنیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب پولیس مرزا فاران بیگ کی صوبہ بھر کے سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز سے ہنگامی ویڈیو لنک کانفرنس – کانفرنس میں اے ڈی آئی جی سمیت دیگر سنیئر افسران نے شرکت کی – ڈی ایس پی ٹریفک ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد آصف رحیم بٹ کی میڈیا سے گفتگو – انہوں نے بتایا کہ ایڈیشنل آئی جی نے تمام اضلاع کے ٹریفک انتظامات ولائسنسنگ کارکردگی کا جائزہ لیا اور ٹریفک کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لئے ضروری احکامات دئیے اور کہا کہ لاءانفورسمنٹ وٹریفک کی بلارکاوٹ روانی کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے -ایڈیشنل آئی جی نے کہ تمام اضلاع میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کئے جائیں دکانوں کے باہر اور سڑکوں پر کاروبار نہ ھونے دیا جائے انہوں نے کہا کہ فٹ پاتھوں پر پیدل چلنے والوں کا حق ھے نہ کہ کاروبار کرنے والوں کا – انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے
رپورٹ اسد مسعود بیوروچیف سٹارنیوز ٹوبہ ٹیک سنگھ












