خواتین کے عالمی دن کے موقع پر محکمہ سوشل ویلفیئر اور محکمہ ہیلتھ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور سیال کے زیر اہتمام واک کا اہتمام کیا گیا
احمدپورسیال. خواتین کے عالمی دن کے موقع پر محکمہ سوشل ویلفیئر احمد پور سیال اور محکمہ ہیلتھ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور سیال نے واک کا اہتمام کیا اس موقع پر ہسپتال کی نرسز ،ڈاکٹرز ،میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر ممتاز حسین ندیم اور سہیل آرتھر سوشل ویلفئیر آفیسر نے شرکت کی ڈاکٹرز ممتاز حسین نے ہسپتال میں موجود تمام سٹاف نرسز اور لیڈی ڈاکٹرز کی کارکردگی کو سراہا اور ان کو خراج تحسین پیش کیا ،سہیل آرتھر سوشل ویلفئیر آفیسر نے کہا کی کسی بھی معاشرے کی ترقی کا انحصار اس معاشرہ کی خواتین پر ہوتا ہے پاکستان میں خواتین ہر شعبہ میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں واک کے اختتام پر کیک کاٹا گیا.
رپورٹ.. محمد ضیاء الحق خان بھٹہ تحصیل رپورٹر روزنامہ پاکستان احمد پور سیال 03336767130












