ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے ضلع بھر کے ایس ایچ اووز کو ” ڈرگز فری جھنگ ” کے ماسٹر پلان پر عمل درآمد کے احکامات جاری کر دئیے۔کمیونٹی پولیسنگ کے استحکام اور شہریوں سے مضبوط رشتہ ابلاغ کے فروغ کیلئے نتیجہ خیر کاوشیں جاری رکھی جائیں،ڈی پی او جھنگ

جھنگ(سٹارنیوز ) ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے ضلع بھر کے ایس ایچ اووز کو ” ڈرگز فری جھنگ ” کے ماسٹر پلان پر عمل درآمد کے احکامات جاری کر دئیے۔کمیونٹی پولیسنگ کے استحکام اور شہریوں سے مضبوط رشتہ ابلاغ کے فروغ کیلئے نتیجہ خیر کاوشیں جاری رکھی جائیں، ماسٹر پلان کے تحت ضلع بھر کے ہاٹ سپاٹ ایریاز میں 24/7 گشت کیا جائے گا۔ریکارڈ یافتہ ڈرگز سیلرز کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ڈی پی او کا ایس ایچ اووز سے مزید یہ کہنا تھا کہ ڈرگز کے خلاف کاروائیوں کے حوالے سے خالی کھوکھلے دعوؤں کی بجائے نظر آنے والے عملی اقدامات کئے جائیں۔تھانہ جات کے بیٹ سسٹم کو بھر پور انداز میں فعال کیا جائے۔ ٹھیکری پہرے کی غیر فعال حالت پر متعلقہ ایس ایچ او سے جواب طلبی ہو گی۔سرکلز کے ایس ڈی پی اوز دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں نکلیں۔ایس ڈی پی اوز کو اپنے ہر تھانہ کے ہر اقدام سے مکمل آگاہ ہونا چاہیے۔پولیس افسران کو ڈرگز سیلرز ،قانون شکن گینگسٹرز اور خطرناک اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لئے جو اہداف دئیے جائیں گے ان کے نتائج آن گراؤنڈ عملی طور پر مانگے جائیں گے۔ڈی پی او نے مزید کہا کہ چونکہ اور چنانچہ جیسے الفاظ کے ساتھ فرض شناسی میں کسی قسم کا جواز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

رپورٹ علی رحمان انصاری
جھنگ : علاقہ تھانہ مسن میں نوجوان پر تشدد کا معاملہ،

جھنگ : ڈی پی او محمد راشد ہدایت کا فوری نوٹس، احکامات جاری

جھنگ : تشدد کرنے والے اور انکے تمام سہولت کاروں کو فوری گرفتار کیا جائے، ڈی پی او

جھنگ : ایس ایچ او تھانہ مسن کو متاثرہ شخص کی فوری دادرسی کو یقینی بنانے کی ہدایت

جھنگ : مقامی پولیس کے ریڈز جاری ہیں، جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ ترجمان پولیس

جھنگ : قانون شکن عناصر کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے، ڈی پی او

جھنگ : متشدد رویوں کی روک تھام کیلئے سوسائٹی کردار ادا کرے، ڈی پی او