جھنگ کی عوام کے ساتھ انتقامی کاروائیاں بند کی جاۓ حافظ نعیم الحق مفت راشن اسکیم سے لوگوں کو فاٸدہ نہیں ہورہا بلکہ الٹا ان کی عزتوں کو نیلام کیا جارہاہے قاری محمد سعید محمدی

جھنگ (سٹی رپورٹر )مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ کے امیر اور مولانا قاری محمد سعید محمدی امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث تحصیل اٹھارہ ہزاری نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا جھنگ کے شہریوں کےساتھ انتقامی کاروائیاں کی جارہی ہیں مفت راشن اسکیم سے لوگوں کوفاٸدہ نہیں ہورہا بلکہ الٹا ان کی عزتوں کو نیلام کیا جا رہا ہے مخصوص جگہوں پربھی تقسیم ہونے والا راشن منظور نظر لوگوں کو فراہم کیا جا رہا ہےمستحق لوگ محروم ہوگے حکومت نے وعدہ تو کیا تھا کہ مفت راشن لوگوں کو گھروں میں باعزت طریقے سے فراہم کیا جائے گا لیکن مستحق لوگ سارا دن دھکے کھا کر راشن سے بھی محروم رہے کئی لوگ روزوں کی حالت میں سارا دن لائنوں میں لگ کرشام کو گھر خالی ہاتھ لوٹ جاتےہیں عوامی نمائندے اپنے منظور نظر لوگوں کو راشن دے رہے ہیں جب منظور نظر لوگوں کو راشن دے دیتے ہیں تو پھر گیٹ کے دروازےبند ہو جاتے ہیں۔مستحق لوگ لمبی لائنوں میں لگ کر اپنا سارا دن راشن کے انتظار میں گزار کر شام خالی ہاتھ گھر لوٹجاتےہیں یہ جھنگ کی عوام کے ساتھ انتقامی کاروائی ہے