جھنگ : رابری کے مقدمات میں ملوث گینگ کو طمع نفسانی کی خاطر فرار کروانے پر ڈی پی او محمد راشد ہدایت کا سخت ایکشن ایس ایچ او تھانہ وریام اور انچارج چوکی رستم کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا، ترجمان پولیس
جھنگ : قصور وار اہلکاروں کو چارج شیٹ بھی جاری، محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی، ترجمان پولیس
جھنگ : خطرناک ملزمان کو حوالات کی بجائے ڈیرے پر بٹھا کر محکمانہ قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کی گئی، ترجمان پولیس
جھنگ : محکمانہ قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کر کے ملزمان کو فرار کروانا سنگین جرم ہے، جو قابل مواخذہ ہے، ڈی پی او
جھنگ : قانون شکن ذہن رکھنے والے پولیس افسران محکمے کا حصہ نہیں رہیں گے، ڈی پی او
جھنگ : قطعاً برداشت نہیں کیا جائے گا کہ جرم سے لڑنے والے شریک جرم بھی رہیں، ڈی پی او
جھنگ : محافظوں کے روپ میں لٹیرے نکال باہر پھینکے جائیں گے، ڈی پی او
رپورٹ علی رحمان انصاری













