ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابوبکر اور پنجاب سٹیژ پروگرام کے کنسلٹنٹس کے ہمراہ سیوریج کے جاری کام کا جائزہ لینے کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ

جھنگ(سٹارنیوز)ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابوبکر اور پنجاب سٹیژ پروگرام کے کنسلٹنٹس کے ہمراہ سیوریج کے جاری کام کا جائزہ لینے کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ۔میگا سیوریج بحالی منصوبے پر جاری کام کو چیک کیا گیا،کنٹریکٹر کو کام مزید تیز کرنے کی ہدایات کی گئیں۔سیوریج لائنوں کے ڈالنے کا کام مہینوں کی بجائے دنوں میں مکمل کرنے کی ہدایات کی گئی۔ڈپٹی کمشنر کو موقع پر بتایا گیا کہ ٹوبہ روڑ،شوگر ملز اور کلمہ چوک کی طرف متعدد پوائنٹس پر کام جاری ہے۔نئے ڈسپوزل اسٹیشن کی تعمیر پر بھی کام دن رات جاری ہے،کلمہ چوک،بیگ کالونی,جامع چوک تا چنیوٹ موڈ روڑ پر نئی سیوریج لائنوں کے ڈالنے پر کام کا آغاز بہت جلد ہو جائے گا۔کنٹریکٹر کو مشینری اور لیبر کو بڑھانے اور مزید پوائنٹس پر کام کرنے کی ہدایات کی گئی۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ سیوریج بحالی کے اس منصوبے سے شہر کے متعدد علاقوں میں سیوریج کا مسئلہ ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائے گا۔تمام متعلقہ افسران کو روزانہ کی بنیاد پر کام کی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی۔

رپورٹ علی رحمان انصاری