گڑھ مہاراجہ (محمدعمرفاروق) شدید گرمی کے پیشِ نظر میونسپل کمیٹی گڑھ مہاراجہ کی جانب سے بازاروں، اور چوکوں پر شہریوں کیلئے ٹھنڈا پانی کے کولر لگا دیے،
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جھنگ محمد عمیر ملک کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر احمدپورسیال محمد عرفان ہنجراء، سی او میونسپل کمیٹی گڑھ مہاراجہ میاں عرفان جنجیانہ سیال کی زیر نگرانی چوک گڑھ مہاراجہ میں پینے کے ٹھنڈے پانی کا انتظام کر دیا گیا جس سے مسافروں سمیت اہل علاقہ مستفید ہونگے، دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر احمدپورسیال محمد عرفان ہنجراء کا میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہریوں سے التماس ہے کہ باہر نکلتے وقت احتیاطی تدابیر ضرور اختیار کریں،