شورکوٹ (محمدعمرفاروق) اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے زیر اہتمام پی پی سی بی ایل کے اشتراک سے موضع بھنگو میں کسانوں کو زرعی قرضوں سے آگہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا
تفصیلات کےمطابق اسٹیٹ بینک نے ملک گیر پیمانے پر ”زرعی قرضوں کے بارے میں کاشتکاروں کی مالی خواندگی اور آگاہی کا پروگرام“ شروع کیا ہے تاکہ نچلی سطح پر بینکاری خدمات کا شعور اور آگاہی پیدا کی جا سکے، اس پروگرام کے تحت پاکستان بھر میں زرعی اہمیت کے حامل شہروں اور قصبوں میں پی پی سی بی ایل کے اشتراک سے موضع بھنگو ڈیرہ مہر ابوبکر بھنگو پر تربیت و آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا، جس میں زونل ہیڈ پی پی سی بی ایل فیصل آباد جناب مہر نور محمد خان، ڈپٹی زونل ہیڈ جناب چوہدری محمد ارشد، نے شرکاء سے تفصیلی گفتگو کی، دوران گفتگو ان کا کہنا تھا کہ ان پرگراموں کا مقصد کاشت کار طبقہ بینکوں کی طرف سے فراہم کی جانے والی زرعی قرضہ کی مصنوعات و خدمات، رقم کو بہتر استعمال کرنے کے طریقوں کی آگاہی پیدا کرنا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ اس موقع پر ڈپٹی زونل ہیڈ امجد تبسم، جناب وسیم جعفر، منیجر پی پی سی بی ایل موڑ گڑھ مہاراجہ برانچ، اور منور حسین منیجر پی پی سی بی ایل شورکوٹ برانچ سمیت کثیر تعداد میں کسان بھی موجود تھے