شہری موسم کی شدت اور ہیٹ اسٹروک سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔ ڈاکٹر اللّہ نواز خان

سخت گرمی میں بلا وجہ گھر سے باہر نکلنے سے پرہیز کریں اگر ضرورت کے تحت باہر نکلنا پڑے تو کسی گیلے کپڑے یا تولیے سے سر ڈھانپ کر باہر نکلیں .

جھنگ ( محمدعمرفاروق ) جھنگ کے معروف میڈیکل فزیشن اور نواز میڈیکل سنٹر کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر اللّہ نواز خان نے کہا ہے کہ موسم کی شدت اور ہیٹ اسٹروک سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں، سخت گرمی میں بلا وجہ گھر سے باہر نکلنے سے پرہیز کریں اگر ضرورت کے تحت باہر نکلنا پڑے تو کسی گیلے کپڑے یا تولیے سے سر ڈھانپ کر باہر نکلیں، ڈسٹرکٹ پریس کلب جھنگ کے ایگزیکٹو ممبر چوہدری قیصر عباس سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر اللّہ نواز خان نے کہا کہ باہر نکلتے وقت گہرے رنگ کے ملبوسات خاص طور پر سیاہ رنگ کے کپڑے پہننے سے بھی گریز کریں، صبح کے وقت دہی کا استعمال کریں اور دن بھر میں کم از کم چار سے پانچ لیٹر پانی ضرور پیئں، گرم اشیاء، چائے، کافی وغیرہ کا استمال کم کر دیں، کیفین والے مشروبات سے پرہیز کریں اور کوشش کریں کہ کولڈرنکس کے بجائے پانی، لسی، اور دیسی مشروبات کا استعمال کریں، اور ساتھ او آر ایس کا استعمال کریں تاکہ جسم میں نمکیات اور پانی کی کمی با آسانی پوری ہوتی رہے، نیز سورج کی تپش سے بچنے کیلئے چھتری اور سن گلاسز کا استعمال ضرور کریں، ڈاکٹر اللّہ نواز خان نے مزید کہا کہ ہیٹ اسٹروک کی علامات میں جلد کا خشک ہو جانا یا رنگت زرد یا سرخ ہونا،اُلجھن ، چلنے میں دشواری، آنکھوں کی پتلیاں پھیل جانا، قے کا ہونا، غیر معمولی یا نامناسب رویہ پر دل کی دھڑکن تیز ہونا، سانس چڑھنا، بے ہوشی قابل زکر علامات ہیں، اکثر اوقات تیز بخار کے ساتھ بہیوشی بھی طاری ہو جاتی ہے جبکہ مسلز اکڑ جاتے ہیں، شدید گرمی کے باوجود پسینہ نہ آنا، بہت زیادہ تھکاوٹ، سردرد، سر چکرانا اور متلی بھی اس کی ابتدائی علامات ہیں، اگر یہ علامات آپ کو نظر آئیں تو طبی امداد کیلئے فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں ۔