احمد پور سیال:برصغیر پاک و ہند کے عظیم صوفی بزرگ حضرت سلطان باہو نے اپنی زندگی میں محرم الحرام میں شہدائے کربلا کی یاد میں دس روزہ تقریبات جاری کہیں۔ صاحبزاہ الحاج خالد سلطان
سخی سلطان باہو نے اپنے دور میں شہدائے کربلا کا عرس منایا اور لوگوں کو دین اسلام اور شہدائے کربلا کی قربانیوں کا درس دیا
احمد پور سیال(تحصیل رپورٹر)صاحبزادہ پیر محمد خالد سلطان سروری قادری نے دربار حضرت سلطان باہو شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جاری دس روزہ تقریبات کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یکم محرم الحرام سے دس محرم الحرام تک شہدائے کربلا کی یاد میں تقریبات کا آغاز ہمارے جد امجد حضرت سلطان باہو نے اپنی زندگی میں شروع کیا تھا۔ آپ دس دن دور دراز سے آنے والے مریدین کو دین اسلام کی تبلیغ اور شہدائے کربلا کی لازوال قربانیوں کا درس دیتے تھے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حضرت سلطان باہو نے اپنی تبلیغ سے سیکڑوں لوگوں کو مسلمان کیا۔ حالیہ تقریبات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس سال بھی نو محرم الحرام کو سابقہ روایات کیبطرح جماعت الصالحین کی طرف سے دربار شریف کو عرق گلاب سے غسل دیا جائے گا اور چادریں اور گلاب کی پتیاں نچھاور کی جائیں گی۔ تقریب میں صاحبزادہ ڈاکٹر عابد سلطان، پیر سکندر سلطان، صاحبزادہ مرید سلطان، پیر محمد طارق سلطان، رئیس آف پپلی سدا بہار ایم پی اے ملک توقیر عباس کھوکر،ملک بہادر علی خان کھوکھر،انسپکٹر سی ٹی ڈی سبی حاجی محمد اشرف سلطانی،چوہدری عزیز تحصیلدار چکوال،محمد ناصر درانی، ملک اظہر ندیم سمیت خانوادہ سلطان باہو، میڈیا نمائندگان سمیت کثیر تعداد میں مریدین شرکت کریں گے۔












