جھنگ ( محمدعمرفاروق ) نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ جھنگ ،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام جھنگ ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی جھنگ و مقامی کمیونٹی چک نمبر 269 تحصیل و ضلع جھنگ کے باہمی تعاون سے بی آئ ایس پی اندراج و بچوں کے تعلیمی وظائف کے اندراج کے کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔یہ کیمپ گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری اسکول کے پرائمری پورشن میں لگایا گیا جس میں این سی ایچ ڈی کے فیلڈ افسران نے نہ صرف مستحق خواتین کا اندراج کیا گیا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ بچوں کے تعلیمی وظائف کے اندراج کا سلسلہ بھی جاری و ساری رکھا ۔ملک احسان اللّه كمبوہ ڈپٹی ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی جھنگ و ٹوبہ ٹیک سنگھ ہمراہ ملک محمود اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس کے کیمپ کا سرپرائز وزٹ کیا ۔انہوں نے اس موقع پر عوام الناس کو بتایا کہ حکومت پاکستان اور چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میڈم روبینہ خالد صاحبہ ،سیکٹری بی آئ ایس پی عامر علی احمد ،ڈائریکٹر جنرل این سی ایچ ڈی ناصرالدین مشہود مرزا اور ڈپٹی کمشنر جھنگ عمیر نیازی کی خصوصی ہدائت پر ضلع جھنگ کی ہر یونین کونسل میں این سی ایچ ڈی اور بی آئ ایس پی کی فیلڈ ٹیمیں جا کر خواتین کا اندراج کرے گی ۔
حرف آخر پر بیسٹ ولینٹیرز اور اس کیمپ کے روح رواں مہر غلام شبیر سیال چک 269 نے شکریہ ادا کیا ۔اور این سی ایچ ڈی اور بی آئ ایس پی کے اس پروگرام کو خوب سراہا ۔۔۔