تنظیم سازی جمعیۃ علماء اسلام جھنگ

پورے ملک کی طرح ضلع جھنگ کی 4 تحصیلوں میں بھی جمعیۃ کی رکنیت سازی کا عمل جاری تھا
جو کہ امراء اور نظماء کے انتخاب کے بعد مکمل ہو گیا


ضلع جھنگ کی چار تحصیلوں تحصیل جھنگ، اٹھارہ ہزاری، شورکوٹ، احمد پور سیال میں بھرپور رکنیت سازی ہوئی، ہزاروں لوگوں نے جمعیۃ کا فارم فل کر کے جمعیۃ میں شمولیت اختیار کی جبکہ سابقہ اراکین نے اپنی تجدید کی۔
رکنیت سازی کے بعد مجلس عمومی کا قیام عمل میں لایا گیا، تحصیلوں کی مجالس عمومی نے اتفاق رائے سے اپنے امیر اور ناظم عمومی کا انتخاب کیا، سابقہ امراء نے اجلاسات کی صدارت کی
اگلے پانچ سال کے لئے اتفاق رائے سے
تحصیل جھنگ میں مولانا سید مسرور حسین شاہ بخاری امیر | انجینئر نصراللّٰہ حسن ڈھڈی ناظم عمومی
تحصیل اٹھارہ ہزاری میں مولانا قاری ریاض لغاری امیر | مولانا غلام اکبر بلوچ ناظم عمومی
تحصیل شورکوٹ میں مولانا ادریس ہمدانی امیر | مولانا ثمامہ سراج ناظم عمومی
تحصیل احمد پور سیال میں مولانا اشرف وینس امیر | مہر حامد بڑانہ ناظم عمومی
منتخب ہو گئے
اس سارے عمل کی نگرانی ناظم انتخاب مولانا عثمان فاروقی نے کی، جبکہ مرکزی معاون ناظم انتخاب چوہدری شہباز احمد گجر ایڈوکیٹ نے بھرپور سرپرستی اور خصوصی شرکت کی، علماء جھنگ اور جماعت کے سینئر نظریاتی کارکنوں کی شرکت سے اجلاسات بھرپور کامیاب ہوئے

رپورٹ علی رحمان انصاری