ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کے احکامات پر ٹریفک قوانین بارے عوامی آگاہی کیلئے خصوصی مہم کا آغاز . روڈ سیفٹی ، حادثات سے بچاؤ ، سکول و کالجز کے سامنے زبیرا کراسنگ نشانات کے حوالے سے احکامات جاری
جھنگ ( سٹارنیوز)ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کے احکامات پر ٹریفک قوانین بارے عوامی آگاہی کیلئے خصوصی مہم کا آغاز . روڈ سیفٹی ، حادثات سے بچاؤ ، سکول و کالجز کے سامنے زبیرا کراسنگ نشانات کے حوالے سے احکامات جاری ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کے احکامات پر ٹریفک قوانین کے بارے عوامی آگاہی کیلئے خصوصی مہم کا آغاز کر دیا گیا ۔ ٹریفک ایجوکیشن ونگ کی طرف سے شہریوں کو حادثات میں انسانی جانوں کے تحفظ، روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین بارے آگاہی کیلئے مختلف شاہراؤں اور عوامی مقامات پر پمفلٹس بھی تقسیم کئے جا رہے ہیں ۔ ٹریفک افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ٹریفک ایجوکیشن ونگ شہریوں اور تعلیمی اداروں میں کم سن بچوں میں آگاہی کیلئے متحرک کردار ادا کرے۔ پیدل چلنے والے شہریوں اور چھوٹے بچوں کی سہولت کیلئے سکول اور کالجز کے سامنے زیبرا کراسنگ کے نشانات کو یقینی بنایا جائے۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ فیملیز بالخصوص بچوں میں ٹریفک کی آگاہی اور سہولت کیلئے ٹریفک تھیم پارک کے مصنوبے کو بھی جلد مکمل کر لیا جائے گا۔
رپورٹ علی رحمان انصاری













