وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حکم پہ ٹی ایچ کیو ہسپتال اٹھارہ ہزاری میں اسسمنٹ بورڈ برائے معذوراں کا اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں علاقہ بھر کے معذور افراد پیش ہوئے۔
گڑھ: مہاراجہ ؛- (شیخ امتیاز رحمانی ) وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر ٹی ایچ کیو ہسپتال اٹھارہ ہزاری میں اسسمنٹ بورڈ برائے معذوراں کا اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں علاقائی 70 معذور افراد پیش ہوئے۔ ان کا چیک اپ کرنے کے بعد 35 کامیاب افراد کے نام جاری کئے گئے۔ اجلاس کے موقع پرُ ڈاکٹر ظفر شاہ ایم ایس ، ڈاکٹر مدثر آرتھو پیڈک سرجن، ڈاکٹرا حمیرا ایچ آر۔ ڈاکٹر وسیم حسین ، سوشل ویلفیئر آفیسر چوہدری وقار عظیم ، عمران ر اہی ، فیصل رضا اور صدر باہو ویلفیئر فاؤنڈیشن ملک محمد حنیف شاد سمیت دیگر شُرکا موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے دس ہزار پانچ سو روپے سہ ماہی ہر معذور کو دینے کی ہدایت کردی ہے، تصدیق کےبعد گھر بیٹھے بیٹھائے پیسے ملنے شروع ہو جائیں گے۔













