قوموں کی تعمیر وترقی تعلیم کے میدان میں سبقت لے جانے میں ہے۔شیخ مسعود یزدانی۔

گڑھ مہاراجہ ( سٹارنیوز)قوموں کی تعمیر وترقی تعلیم کے میدان میں سبقت لے جانے میں ہے۔شیخ مسعود یزدانی۔نظام تعلیم میں اساتذہ کرام کا کردار صف اول کا ہے۔ان خیالات کااظہار سابق ضلعی صدر ہیڈ ماسٹرزایسوسی ایشن جھنگ،و سابق ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر تحصیل احمدپورسیال شیخ مسعوداحمد یزدانی نے گورنمنٹ ہائی سکول بدھ رجبانہ شورکوٹ میں بطور ہیڈ ماسٹرچارج لینے کے بعد میڈیا سے غیررسمی گفتگومیں کیا۔قبل ازیں سکول آمد پر شیخ مسعود یزدانی کا اساتذہ کرام اورطلبہ نے پرجوش اوروالہانہ استقبال کیا۔شیخ مسعود یزدانی کے ہمراہ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز محمد نعیم،مہر پرویز علی،ملک کاظم علی،ملک مظفر عباس طارق،زوہیب ممتاز،تنویرحسین،چیف میڈیاایڈوائزرانگلش ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب شیخ امتیازرحمانی بھی تھے۔سکول سٹاف میں۔اے ڈی عامر،ایس ایس ٹی،،آصف علی،عامرقذافی،ظفراقبال،اشفاق علی،حاجی محمداختر،ضرغام عباس،شاہد محمود،خالدعزیز،شاہد مسعود،جوادحسین طاہر،مختارحسین،غلام شبیر،اسداللہ محمود،علی رضا،محمد شہزاد منظور،ثقلین رضا،رب نواز،ملنگ علی۔بھی موجود تھے۔

رپورٹ محمد عمر فاروق سٹاف رپورٹر سٹارنیوز