سرکاری سکولوں کی پرائیویٹائزیشن کرنا نظام تعلیم کی بربادی کے مترادف ہے،امتیاز شیخ

جھنگ(عرفان ملک،سٹارنیوز )چیف میڈیاایڈوائزر انگلش ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب اور معروف ماہر تعلیم شیخ امتیاز احمد رحمانی نے پنجاب کے 14 ہزار سکولوں کو آؤٹ سورس کرنے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا حکومت انتظامی امور چلانے میں ناکام ہوچکی ہے۔ ایک ایک کر کے تمام سرکاری اداروں کو آؤٹ سورس کرنا سوچی سمجھی سازش ہے۔سرکاری سکولوں کی پرائیویٹائزیشن کرنا نظام تعلیم کی بربادی کے مترادف ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نےکہا کہ پنجاب میں پہلے بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانیوالے تجربات بدترین ناکامی سے دوچار ہوئے ہیں۔ اب حکومت شاید وہی ناکام تجربہ دوبارہ دہرانے جا رہی ہے۔ حقیقت تو یہ ہے کہ پاکستان کے وجود میں آنے سے لے کر آج تک نظام تعلیم کسی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہی نہیں رہا۔*

رپورٹ ملک عرفان حیدر