علمائے اہل سنت والجماعت تحصیل احمدپورسیال کا ہنگامی اوراحتجاجی اجلاس

احمدپورسیال(۔میڈیا رپورٹر)علمائے اہل سنت والجماعت تحصیل احمدپورسیال کا ہنگامی اوراحتجاجی اجلاس جامعہ فاروقیہ گڑھ موڑ میں ہوا۔جس کی صدارت تحصیل صدر حافظ عبدالستارانصاری نے کی۔جس میں تحصیل بھر کے دینی مدارس کے مہتمم حضرات نے شرکت کی۔اجلاس میں اس بات پر شدید تشویش کااظہار کیا گیا کہ پولیس گڑھ مہاراجہ اپنے قانونی فرئض سے غفلت برت رہی ہے۔مدرسہ سنی ادارہ پر دہشت گردی کا مظاہرہ کرنےوالے ،قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے والے اور علاقے میں بلاوجہ خوف اور دہشت پھیلانے والے تیس ملزمان میں صرف دو کو گرفتار کیا گیا،جبکہ دیگر ملزمان سرعام دندناتے پھر رہے ہیں،نامزد ملزمانبکی جانب سے مدرسہ انتظامیہ کو قانونی کارروائی کرنے پر دھمکیاں دی جارہی ہیں۔اجلاس میں ایک احتجاجی قرارداد میں پولیس سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایف آئی آر میں ترمیم کرتے ہوئے دہشت گردی کی دفعات کااضافہ کیا جائے اور بقیہ ملزمان کو ایک ہفتہ تک گرفتار کیا جائے۔دینی مدارس کے اساتذہ اور طلبہ میں شدید بے چینی ہے اگر مقررہ مدت میں ملزمان گرفتار نہ کیۓ گئے تو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا۔۔اس موقع پر امیر منتظمین مدارس دینیہ مولانا توقیر احمد،مولانا محمد احسان،مولانا اکبر جھنگوی، صدر اہل سنت والجماعت گڑھ مہاراجہ لیاقت علی میو،ملک عمران بوسن،حاجی محمدسلیمان،شیخ محمدعارف،قاری اللہ دتہ،،محمدعبدالغفور،حاجی ملازم حسین سمیت تحصیل بھر سے علمائے کرام اور منتظمین نے شرکت کی۔

رپورٹ محمد عمر فاروق سٹاف رپورٹر سٹارنیوز سرگودھا