ہم فلسطینی،اورشہداءفلسطین کے وارث ہیں۔امتیاز شیخ اسرائیل ناجائز ریاست خاتمے کے قریب ہے،آصف رانا یہودی مصنوعات کا بائیکاٹ ایمانی تقاضا،مبشرملک

گڑھ مہاراجہ (سٹارنیوز)تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول گڑھ مہاراجہ میں یوم یکجہتی فلسطین کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے چیف میڈاایڈوائزر انگلش ٹیچرز ایسو سی ایشن پنجاب شیخ امتیاز احمدرحمانی ،راناآصف علی اور ملک مبشر حسن نے کہا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے ۔قائداعظم محمدعلی جناح کے فرمان کے مطابق اسرائیل کو ہرگز تسلیم نہیں کیا جائیگا۔ایک سال سے اقوام عالم اور ستاون مسلمان ممالک کا کردار شرمناک ہے،ہم پاکستانیوں کو چاہیئے کہ اسرائیلی اور یہودی مصنوعات کا بائیکاٹ کرکے اسرئیل کو معاشی نقصانب پہنچائیں،طلبہ گھرگھر جاکر یہ پیغام دیں کہ ہم فلسطین ہیں اور فلسطین ہمارا ہے ،ہم شہداءفلسطین کے وارث ہیں،شہداء کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائیگا،انشاءاللہ شہدا کے خون کی برکت سے جلد اسرائیلی ریاست ختم ہو جائیگی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے جاندار انداز میں مسلہ فلسطین کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش کرکے جرات کا مظاہرہ کیا ہے

رپورٹ ملک عرفان حیدر