گڑھ مہاراجہ: سالانہ رحمتوں کی برسات محفل میلاد کا انعقاد، مولانا شاہزیب بخاری، عامر محبوب چشتی، قمربرادران، سجاد احمد صدیقی نے حاضری پیش کی
تفصیلات کےمطابق سالانہ آٹھویں محفل پاک رحمتوں کی برسات بڑےشوق وذوق کے ساتھ منعقد ہوئی جس میں ملک پاکستان کے معروف خطیب، حضرت مولانا سید محمد شاہزیب شاہ بخاری نے خصوصی خطاب کیا ان کے علاوہ نامور ثناء خوان رسول عربی صلہ عامر محبوب چشتی، قیصر علی حمیدی، سید قمربرادران، مظہر حسین تصدق، شعیب رضا قادری، سجاد احمد صدیقی، سلیم معظم نقیبی، اور عطاالمحسن ندیم نے خوبصورت حاضری پیش کی، دوران خطاب سید شاہزیب بخاری کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ عبادات،مناجات کے ذریعے اللہ تعالیٰ کی رضاحاصل کرسکتی ہے، ہمیں حضور اکرم کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے زندگی گزارنی چاہیے ہمارے کسی بھی عمل سے کسی انسان کو نقصان نہ پہنچے بالکل اچھے اخلاق سے ہر انسان کو نفع پہنچانا ہے، اس محفل پاک میں ثناء خوان رسول عربی صلہ عامر محبوب چشتی نے سماں باندھ دیا، اس موقع پر
مولانا عارف نقشبندی چوہدری گوشہ آرائیں، شوکت وڑائچ، ملک ثقلین ، علی احمد زبیری، محمد جاوید اقبال، ڈاکٹر حسنین، جنید احمد بغدادی، محمد فہد رسول، محمد ارشد ایوب، مجاہد اقبال کھیڑا، صحافی محمدعمرفاروق انیس احمد بھٹی، عتیق الرحمن، ریحان سجاد، رانا حسن رضا، محمد حسین، اسد علی، ڈاکٹر مرید سلطان، آصف علی آصی، کلیم وڑائچ، زین قریشی، طاہر جانی، سمیت سیاسی سماجی و مذہبی شخصیات اور عاشقان مصطفی صلہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی، محفل کے اختتام پر بانی محفل سجاد احمد صدیقی اور ریاض حسین ماچھی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور لنگر بھی تقسیم کیا












