اجتماعی شادی کی تقریب 27اپریل کو احمدپورسیال میں ہوگی۔ظفراقبال باجوہ، انسانیت کی خدمت کرنے والے قابل فخراورقابل تحسین ہیں، شیخ امتیاز رحمانی، تیس جوڑوں کی اجتماعی شادی کے تمام اخراجات کی ذمہ داری للہ فاونڈیشن اٹھائے گی،عمران مہدی، تحصیل احمدپورسیال کے علاقے میں اجتماعی شادی منفرد واقعہ ہے۔

سلطان باہو(بیوروچیف)اجتماعی شادی کی تقریب 27اپریل کو احمدپورسیال میں ہوگی۔ظفراقبال باجوہ، انسانیت کی خدمت کرنے والے قابل فخراورقابل تحسین ہیں، شیخ امتیاز رحمانی، تیس جوڑوں کی اجتماعی شادی کے تمام اخراجات کی ذمہ داری للہ فاونڈیشن اٹھائے گی،عمران مہدی، تحصیل احمدپورسیال کے علاقے میں اجتماعی شادی منفرد واقعہ ہے۔انصر تابش۔تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز للہ فاونڈیشن کے زیر اہتمام اجتماعی شادی کے حوالے سے انتظامی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت معروف سماجی شخصیت چوہدری ظفر اقبال باجوہ نے کی۔تقریب سے ماہرتعلیم شیخ امتیازاحمدرحمانی، سوشل ورکر عمران مہدی، انصر تابش ودیگرز نے خطاب کرتےہوئے للہ فاونڈیشن کے سرپرست محمدریاض مہار،سرپرست للہ فاونڈیشن، محمد لطیف،بانی للہ فاونڈیشن،محمد کبیر ایگزیکٹوممبر،اعجاز الرحمن،ایگزیکٹو ممبر،کے فلاحی ورفاہی کردار کو قابل تحسین قرار دیا، اس موقع پردلہا،دلہن کیلیے کپڑوں، کولہے،سامان میک اپ،قرآن مجید کے تحائف دیے گئے، اس موقع پر چوہدری رضوان قدیر چیمہ، انصر خان بلوچ، چوہدری مزمل طاہر،رانا خالد محمود، رانا شاہد، گوہر خان لنگاہ، ڈاکٹر منور، رضوان مہدی، بھی موجود تھے

رپورٹ ملک عرفان حیدر