خٹک بیلٹ کے مشہوربزرگ سیاست دان,مزدوررہنمااور پسماندہ لوگوں کے لیےآواز اٹھانے والےسابق چیئرمین یونین کونسل ونجاری عبدالقیوم خان ملاخیل وفات پا گئے۔مرحوم نے ہمیشہ حق کے لیے آواز بلند کی۔ان کا تعلق پی۔ٹی۔آئی سے تھا۔
ونجاری(اللہ نوازخان)خٹک بیلٹ کے مشہوربزرگ سیاست دان,مزدوررہنمااور پسماندہ لوگوں کے لیےآواز اٹھانے والےسابق چیئرمین یونین کونسل ونجاری عبدالقیوم خان ملاخیل وفات پا گئے۔مرحوم نے ہمیشہ حق کے لیے آواز بلند کی۔ان کا تعلق پی۔ٹی۔آئی سے تھا۔ تفصیلات کے مطابق خٹک بیلٹ کے مشہور بزرگ سیاست دان،مزدور رہنما اور پسماندہ لوگوں کے لیےآواز اٹھانے والےسابق چیئرمین یونین کونسل ونجاری عبدالقیوم خان ملاخیل وفات پا گئے۔وہ ایک زیرک اور اچھے اوصاف کےمالک سیاستدان تھے۔انہوں نےہمیشہ اصولوں کی سیاست کی۔ان کا تعلق پی۔ٹی۔آئی سے تھااور عمران خان سے تعلق تاحیات رہا۔انہوں نے ہمیشہ مزدوروں اور پسماندہ لوگوں کے لیے آواز بلند کی اور ان کے حقوق کے لیےلڑے۔عوامی حلقوں میں افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ ایک اچھی آواز خاموش ہو گئی ہے۔مزدور کا مسئلہ ہویا خٹک بیلٹ کی عوام کے لیے پانی کا مسئلہ،ہمیشہ وہ صف اول میں نظر آئے۔مزدوروں کے لیے بھوک ہڑتالیں بھی کیں اور ان کے حقوق کے لیےاعلی ایوانوں میں بھی آوازاٹھائی۔خٹک بیلٹ کی پسماندہ عوام کی حقوق کے لیے ہمیشہ متحرک رہے۔نماز جنازہ ان کے گھر کے نزدیک ادا کی گئی۔ان کی نماز جنازہ میں کثیر تعداد نےشرکت کی۔












