محکمہ تعلیم میں بےروزگاری کے خاتمے کیلئے قوم نہ جاگی تو بچیاں مہذب پیشے سے محروم ہو جائیں گی۔رمضان انقلابی

سلطان باہو( سٹارنیوز)محکمہ تعلیم میں بےروزگاری کے خاتمے کیلئے قوم نہ جاگی تو بچیاں مہذب پیشے سے محروم ہو جائیں گی۔رمضان انقلابی، گذشتہ سات سالوں سے شعبہ تعلیم وتدریس میں بھرتی نہ ہوناقابل تشویش ہے، امتیازرحمانی، اساتذہ کرام کے احتجاج اور آواز میں عوام نے ساتھ نہ دیا تو پچھتاوا رہےگا۔بشیر ساحل۔اساتذہ کی مراعات کا خاتمہ اور سکولوں کی نجکاری قابل مذمت ہے، محمد شریف۔تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز آل ٹیچرز الائنس پنجاب کے مرکزی صدر صوفی محمد رمضان انقلابی، میڈیا ایڈوائزر پنجاب شیخ امتیازاحمدرحمانی، ضلعی صدر بشیر احمد ساحل،سینئر رہنما انگلش ٹیچرز ایسوسی محمد شریف نے دربار حضرت سلطان باہو کادورہ کیا۔میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کئی برسوں سے محکمہ تعلیم میں نئی ریکروٹمنٹ نہ ہونے سے نوجوان اوور ایج ہورہے ہیں، تعلیم جیسے مقدس شعبے میں بھرتی ہوناخواتین کا اولین انتخاب ہوتا ہے مگر حکومت پنجاب کی ناقص پالیسیوں سے اب قوم کی بچیاں شدید پریشان ہیں، قوم اٹھے اور اساتذہ کرام کے شانہ بشانہ اداروں کو بچانے میں اپنا کردار ادا کرے۔دس دس ہزار پر نوکریاں ملیں گی اور تعلیم مہنگی ہو جائیگی۔

رپورٹ محمد عمر فاروق سٹاف رپورٹر سٹارنیوز