گڑھ مہاراجہ (محمدعمرفاروق) تحصیل احمدپورسیال کے علاقہ منہاج ماڈل سکول کوٹ بہادرشاہ میں MSM تحصیل احمدپورسیال کی جانب سے طلبہ کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں
خصوصی شرکت شیخ محمد فرحان عزیز صاحب صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پاکستان نے کی، انہوں نے اپنے خطاب میں طلباء کو نبی پاک صل اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی سیرت پر عمل کرنے اور دین اسلام اور پاکستان سے محبت کا درس دیا اور طلباء کو یہ پیغام دیا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ علم امن قدم قدم کا نعرہ لیکر چلی ہے اور اس میں سب سٹوڈنٹس MSM کا حصہ بنیں، کنونشن میں کثیر تعداد میں سٹوڈنٹس اور ٹیچرز نے شرکت کی جس میں مہمان خصوصی رائے عنصر علی صدیقی صدر جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک حیدر معاویہ صدر مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے بھی طلبہ سے خطاب کیا، مصطفوی معاشرہ کے قیام کے لیے سیرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل کرنے کی تلقین کی ،
مقررین نے کامیاب پروگرام کے انعقاد پر خضر حیات خان، اویس آکاش، برکت خان ، و دیگر منتظمین کو شاباش دی