سکول انرولمنٹ ٹارگٹ اور معیاری تعلیم پر خصوصی توجہ مرکوز کریں۔زاہدہ بتول، ڈی پی آئی ساؤتھ پنجاب

سلطان باہو(سٹارنیوزرپورٹ) سکول انرولمنٹ ٹارگٹ اور معیاری تعلیم پر خصوصی توجہ مرکوز کریں۔زاہدہ بتول، ڈی پی آئی ساؤتھ پنجاب۔تفصیلات کےمطابق محترمہ زاہدہ بتول صاحبہ ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشنز ساؤتھ پنجاب ملتان نے ڈسٹرکٹ لیہ کے سکولوں کا اچانک معائنہ کیا۔ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کوٹ سلطان، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کوٹ سلطان نمبر 2، گورنمنٹ پرائمری سکول ونجھیرے والا اور گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول لیہ کے معائنہ کے دوران اساتذہ اور طلباء کی حاضری کو دیکھا۔ مختلف کلاسوں کا باقاعدہ معائنہ کیا گیا جہاں پر بچوں کی کاپیاں، ٹیسٹ اور معیار تعلیم کو دیکھا گیا۔ مزید وزٹ کے دوران کمپیوٹر لیب، سائنس لیب، لائبریری اور باقی تمام سکول کے انفراسٹرکچر کو باریک بینی سے دیکھا۔ جہاں پر بہتری کی گنجائش نظر آئی وہاں پر رئیس مدرسہ اور اساتذہ کو ہدایات جاری کی۔ اسی طرح بچوں کی حاضری کو 100 فیصد یقینی بنانے، انرولمنٹ ٹارگٹ کو مکمل کرنے اور معیار تعلیم کو بہتر کرنے کی سختی سے ہدایات جاری کیں۔ سکولوں کے معائنہ کے بعد دفتر چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لیہ کا دورہ کیا۔ جہاں پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز اور ہائی سکولز ہیڈز زنانہ، مردانہ کی میٹنگ کی۔ میٹنگ میں تمام فیلڈ افسران کو ہدایات جاری کی۔ کہ بچوں کے معیار تعلیم کو بہتر کیا جائے۔ انرولمنٹ ٹارگٹ کو مکمل کیاجائے۔ گورنمنٹ کے انیشیٹوز جیسے گرین اینڈ گرے میاںواکی اور نرسری وغیرہ کو ہر سکول میں بہتر کیا جائے۔ اسی طرح گرین بک کے حوالے سے ہدایات جاری کی کہ ساتویں کلاس کے بچوں کو گرین بک کے حوالے سے آگاہی دی جائے اور موسمی صورتحال سے نپٹنے کے لیے بچوں کی صلاحیتوں کو بہتر کیا جائے۔ تعلیمی کیلنڈر اور کھیلوں کو فروغ دیا جائے۔ اخر پر محترمہ صاحبہ نے ڈسٹرکٹ لیہ کا مہینے میں ایک بار وزٹ کرنے کا عزم کیا۔اس موقع پر گل شیر ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر بھی موجود تھے۔

رپورٹ محمد عمر فاروق سٹاف رپورٹر سٹارنیوز