معصوم شہداء کی لازوال قربانیوں کو ہرگز فراموش نہیں کیا جاسکتا۔شیخ امتیازرحمانی،

سلطان باہو (بیوروچیف ) معصوم شہداء کی لازوال قربانیوں کو ہرگز فراموش نہیں کیا جاسکتا۔شیخ امتیازرحمانی، تفصیلات کےمطابق گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول گڑھ مہاراجہ میں سانحہ اے پی ایس کے حوالے سے منعقدہ تقریب اورواک سے خطاب میں چیف میڈیا ایڈوائزر انگلش ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب شیخ امتیازاحمدرحمانی نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سولہ دسمبر 2014 کے ننھے شہدا ہمارے دلوں میں بستے ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ آرمی پبلک سکول کے طلبہ اور اساتزہ کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی ۔بچوں نے اپنے قیمتی لہو سے محفوظ اور پرامن پاکستان کی بنیاد رکھی۔ہماری مسلح افواج نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا 16 دسمبر یہ دن پوری دنیا کیلئے پیغام ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے عظیم قرنیاں دی ہیں اور دے رہی ہے جس کے نتیجے میں آج ملک میں دہشت گردی کا کافی حد تک خاتمہ ممکن ہوا۔دہشت گردی کے خلاف ہماری مسلح افواج نے اپنی لازوال قربانیاں پیش کیں ۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اے پی ایس کے شہداؤں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

رپورٹ محمد عمر فاروق