تھانہ شاہ قبول پولیس کی کارروائی، پرائیویٹ سیکورٹی کمپنیوں کی آڑ میں خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کرنے والا پرائیویٹ گنر اسلحہ سمیت گرفتار

پشاور :- افسران بالا کی خصوصی ہدایات پر امن وامان کے قیام کیلئے سیکورٹی کمپنیوں کے پرائیوٹ گنر جو سرکاری وردی سے مشابہت رکھتے ہو کے خلاف کریک ڈاون شروع کیا گیا، جس کے دوران *ڈی ایس پی سٹی امتیاز عالم* کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ شاہ قبول فضل جان نے اندرون شہر نمکمنڈی میں کاروائی کے دوران خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کرنے والے مسلح ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم خزانہ کا رہائشی ہے، جس نے اپنے آپ کو سرکاری اہلکار ظاہر کرنے کی غرض سے پولیس وردی سے ملتی جلتی وردی پہن رکھی تھی، ملزم کے خلاف خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کرنے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے،

تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہ قبول پولیس کو اطلاع ملی کہ نمکمنڈی میں خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کرنے والا مسلح ملزم موجود ہے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی *ڈی ایس پی سٹی امتیاز عالم* کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ شاہ قبول فضل جان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مسلح ملزم اسد ولد ایوب خان سکنہ خزانہ کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا، ملزم کے خلاف خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کرنے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے،
واضح رہے کہ سی سی پی او پشاور قاسم علی خان کے احکامات پر ضلع بھر میں سرکاری وردیوں سے مشابہت رکھنے والے پرائیویٹ سیکورٹی گنرز کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے