ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کا تھانہ بھلوال سٹی کا سرپرائز وزٹ

دوران وزٹ تھانہ کی مکمل انسپکشن کی، فرنٹ ڈیسک، Q-Matic منشین، ریکارڈ روم، محرر آفس اور حوالات تھانہ کے ساتھ ساتھ تھانہ کی بلڈنگ اور صفائی کا بھی جائزہ لیا

تھانہ کے ریکارڈ کی تکمیل اور صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی

تھانہ میں آنے والی درخواستوں پر دیئے گئے ٹائم فریم میں مقدمہ درج کرنے کو یقینی بنانے کی ہدایت،

تفتیشی افسران سے میٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ تمام زیر تفتیش مقدمات کو ٹریس کر کے یکسوئی کے عمل کو یقینی بنائیں

*تھانہ میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے، اور انکی دادرسی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے، ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی*