الخدمت فاؤنڈیشن جھنگ کے زیر اہتمام 75 مستحق خاندانوں میں ونٹر پیکجز کی تقسیم کی پروقار تقریب معارف اسلامیہ یوسف شاہ روڈ پرمنعقد ہوئی،

جھنگ (رائے منظوراحمدعابد سے) الخدمت فاؤنڈیشن جھنگ کے زیر اہتمام 75 مستحق خاندانوں میں ونٹر پیکجز کی تقسیم کی پروقار تقریب معارف اسلامیہ یوسف شاہ روڈ پرمنعقد ہوئی، جس میں عوامی، سماجی، سیاسی اور حکومتی شخصیات نے شرکت کی۔ شرکاء نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے الخدمت فاؤنڈیشن کی انسانیت کے لیے بے لوث خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ یہ ادارہ بلا تفریق دن رات خدمت میں مصروف عمل ہے۔
تقریب میں محکمہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر رائے عبدالشکور، ویمن پروٹیکشن سینٹر کی انچارج میڈم ثمرہ رباب، الخدمت فاؤنڈیشن کے سرپرست اعلیٰ فرید مگھیانہ، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس اینڈ آڈٹ شاہد منظور، میونسپل آفیسر ضلع کونسل ولید عثمان، صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب جھنگ منیر سدھانہ ایڈووکیٹ، بہادر خان جھگڑ، چیئرمین الخدمت فاؤنڈیشن اظہر عباس عادل، صدر طارق فاروق صابری، انسانی حقوق کے کارکن آصف منور، سیکرٹری الخدمت جھنگ طارق محمود، سردار جسپال سنگھ، صدر روٹری کنٹیننٹل کلب ملک زاہد، عبدالجبار خان، میر قاسم نیازی، سابق ایم پی اے عابدہ بشیر، نائب صدر بلائنڈ ایسوسی ایشن جھنگ اویس خان، صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب نوید سدھانہ، سرپرست اعلیٰ پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن سید ماجد زمان، انسپکٹر پنجاب پولیس ارباب سمیجہ، سی ای او غزالی سکول اینڈ کالج وقاص فاروق، پروفیسر اسامہ معاذ شاہ، صدر اسلامک لائرز موومنٹ احمد جواد شاہ ایڈووکیٹ، سابق کونسلر لالہ زاہد پرویز، ساجد عبداللہ، اور سابق صدر جھنگ یونین آف جرنلسٹس رائے منظور عابد سمیت کئی معزز شخصیات شریک ہوئیں۔
عوامی و سماجی رہنماؤں نے اس اقدام کو سردیوں میں ضرورت مند افراد کے لیے ایک عظیم خدمت قرار دیا اور کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن بلا تفریق انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہے
شرکاء نے اس تقریب کو انسانی خدمت کے لیے ایک بہترین مثال قرار دیا اور الخدمت فاؤنڈیشن کی خدمات کو مزید تقویت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔یہ تقریب جھنگ کے عوامی اور سماجی حلقوں میں بے حد پذیرائی حاصل کر رہی ہے، اور الخدمت فاؤنڈیشن کو اس شاندار کارنامے پر مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔