سرگودھا پولیس کے شہید کے بیٹے نے ایمانداری کی عمدہ مثال قائم کر دی، سرگودھا پولیس کے جوان نے پیسوں سے بھرا پرس بحفاظت اصل مالک کے حوالے کر دیا
پیسوں سے بھرا ہوا پرس روڈ پر پڑا ہوا ملا جس کے اندر کافی رقم موجود تھی، سرگودھا پولیس کے جوان زین العابدین نے پرس کے مالک کو ٹریس کیا، ایڈیشنل ایس پی سرگودھا ضیاء اللہ نے پرس اس کے مالک کے حوالے کر دیا۔
ایمانداری کی مثال قائم کرنے پر ایڈیشنل ایس پی سرگودھا نے جوان کو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا
رپورٹ محمد آصف علی سٹارنیوز سرگودھا












