گڑھ مہاراجہ کے صحافی پرجھنگ میں اوباشوں کی ڈکیتی اور قاتلانہ حملہ، دوروز میں مقدمہ درج نہ کیا گیا تو ڈی پی او آفس احتجاج کریں گے
احمدپورسیال( سٹارنیوز ) گڑھ مہاراجہ کے صحافی پرجھنگ میں اوباشوں کی ڈکیتی اور قاتلانہ حملہ، دوروز میں مقدمہ درج نہ کیا گیا تو ڈی پی او آفس احتجاج کریں گے۔تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز گڑھ مہاراجہ کے صحافی شیخ احمد رمضان اڈہ علی آباد جھنگ سے گڑھ مہاراجہ آنے کیلئے ویگن میں بیٹھے تھے۔ کہ جھنگ میں فحاشی کا اڈہ چلاتے والی سونی مچھانی، دلال پری مچھانی نے اپنے پروردہ غنڈہ گردوں زبیر ماچھی، عدنان ماچھی، عرفان ماچھی ودیگرز نامعلوم ملزمان کے ہمراہ زبردستی احمد رمضان کو ویگن سے اتار شدید تشدد کانشانہ بنایا اور اغوا کی نیت سے ویگوڈالا نمبری 7286 میں دھکیلتے رہے بھاری رقم، موبائل چھین لئیے۔نزدیکی پارک میں نامعلوم پولیس اہلکار کی مداخلت سے جان سے مارنے اغوا کی کوشش ناکام رہی۔ وجہ عناد یہ بتائی گئی ہے کہ قبل ازیں ملزمان کے خلاف تھانہ گڑھ مہاراجہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔دریں اثنا احمدپورسیال، گڑھ مہاراجہ اور جھنگ کے پریس کلب کے ہنگامی اجتماعات میں آئی جھی پنجاب، ڈاکٹرعثمان،ڈی پی او جھنگ بلال کیانی سے مطالبہ کیا ہےکہ دوروز میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے بصورت دیگر ہمارے احتجاج کادائرہ پنجاب تک وسیع ہوجائیگا۔
رپورٹ محمد عمر فاروق












