نوشہرہ۔تھانہ پبی پولیس کی کامیاب تفتیش کی بدولت چند یوم قبل شابڑہ کے علاقہ میں فروٹ فروش کو لوٹنے کی کوشش میں قتل کرنے والے 03رکنی راہزن گروہ گرفتار،اسلحہ برآمد،۔
تفصیلات کے مطابق۔مورخہ 07.12.2024 کو مسمی جہانگیر ولد حبیب اللہ ساکن شابڑہ نے پبی پولیس کو یوں رپورٹ درج کروائی کہ میں معہ برادر جان محمد جوکہ پبی بازار میں ریڑھی پر فروٹ فروخت کا کام کرتا ہے گھر جارہے تھے کہ بحد بانڈہ نبی نزد ملنگ شیر بھادر ڈھیرہ پہنچے 03 ملزمان اسم مسکن نامعلوم ہم پر فائر کردی جس سے میں معجزانہ طور پر بچ گیا جبکہ برادر لگ کر جانبحق ہوا۔نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
یاد رہے کہ اہل خانہ و اہل علاقہ نے اس بابت جی ٹی روڈ بند کرکے احتجاج کیا تھا۔
ضلعی پولیس سربراہ محمد اظہر خان نے اس بات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے جواد خان SDPO پبی سرکل کی سربراہی میں تیمور سلیم SHO تھانہ پبی،قمر زمان خان OII،ساجد اقبال خان انچارج CFU،سخی جان ASI انچارج چوکی پشتون گڑھی،اصف خان PASI انچارج چوکی ڈاگئی قدیم پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دی
تفتیشی ٹیم نے ملزم مدثر ولد محمد عالم ساکن بانڈہ نبی تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کیاملزم نے دوران انٹاروگیشن شریک جرم طاہر امین عرف مرتضی ولد اطلس خان،امین اللہ ولد حسن خان ساکن بانڈہ نبی کے نام اگل دئیے ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا گیا۔












