کامیاب اقوام اپنی ترجیحات میں تعلیم اور تعلیمی سہولیات کو ہمیشہ پہلی صف میں رکھتی ہیں۔فیصل جنجوعہ
گجرات( سٹارنیوز)کامیاب اقوام اپنی ترجیحات میں تعلیم اور تعلیمی سہولیات کو ہمیشہ پہلی صف میں رکھتی ہیں۔فیصل جنجوعہ ( کوواڑڈینیٹر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ضلع گجرات)معیارِ تعلیم کی بہتری اور جدت کے لیے ملکی بجٹ کی ایک معقول فیصد مختص کرتی ہیں۔لیکن پاکستان میں کمزور تعلیمی بجٹ کے بعد ادارے کی عدم دلچسپی اور منتشر ترجیحات کے نتیجے میں ملک کے کئ علاقوں میں تعلیمی سہولیات نہ ہونے کے باعث ہیں. فیصل جنجوعہ نے صحافیوں کے ایک فورم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
قوم و ملت کو سنوارنے کے لیے تعلیمی نظام کی بہتری لازم و ملزوم ہے۔چنانچہ تعلیمی بجٹ میں اضافے کے ساتھ ساتھ معیارِ تعلیم و تربیت میں مثبت تبدیلی اور جدت بھی لازمی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شعبہ تعلیم کے شاندار تاریخی روایات، عظیم اقدار، قاعدے اور ضابطے آہستہ آہستہ دم توڑ رہے ہیں۔ ادارے نظم و ضبط کھو رہے ہیں اور اساتذہ بیرونی دباؤ، اندرونی تناؤ اور پیشہ ورانہ کشمکش کی وجہ سے نہ صرف اعتماد کھو رہے ہیں، بلکہ اپنے نصب العین سے بھی ہٹتے جارہے ہیں۔
خودغرضی، تعصب، تنگ نظری، نفاق، حسد، سازش، فریب، مکاری، عیاری اور چاپلوسی تعلیمی ثقافت اور تدریسی ماحول کے معروف اقدار بنتے جارہے ہیں۔ یہ لوگ باہر سے مار کھاتے ہیں اور اندر سے ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچتے رہتے ہیں۔ اکثر ادارے مردم آزاری، نفرت، تعصب، حبس اور تعفن کے جہنم کا نظارہ پیش کرتے ہیں، جس میں چند، ایک آدھ، گنے چنے افراد، ماضی کے باقیات اور باضمیر اساتذہ کے لئے عزت و وقار کے ساتھ سانس لینے کی بھی گنجائش نہیں ہوتی۔
اس صورتحال کی وجہ سے غیر صحتمند تدریسی اور تعلیمی ماحول کو فروغ مل رہا ہے، جس کی وجہ سے نئی نسل کی کردار سازی پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ جو اجتماعی بگاڑ کی صورت میں قومی کردار میں منعکس ہورہا ہے۔













