طلبا کو ان کی جبلی صلاحیتوں کے مطابق مستقبل کے انتخاب کے مواقع فراہم کئے جائیں، راو محمد انیس۔اے این کے گلوبل نونہالوں کے لئے کیرئیر کونسلنگ کانفرنس کاانعقاد کرتی رہے گی، نفرحسین

سلطان باہو(ملک عرفان حیدر سٹارنیوز )طلبا کو ان کی جبلی صلاحیتوں کے مطابق مستقبل کے انتخاب کے مواقع فراہم کئے جائیں، راو محمد انیس۔اے این کے گلوبل نونہالوں کے لئے کیرئیر کونسلنگ کانفرنس کاانعقاد کرتی رہے گی، نفرحسین، تفصیلات کےمطابق گورنمنٹ کالج گڑھ مہاراجہ موڑ میں اے این کے گلوبل کے زیراہتمام اساتذہ کرام اور سول سوسائٹی کے لیے کیرئیر کونسلنگ ٹریننگ سیشن منعقد کی گئی، جس کی صدارت معروف بزنس مین، اے این کے گلوبل کے چیف ایگزیکٹو نفرحسین سواگ آف دوبئی نےکی، جبکہ انسٹرکٹر محمد انیس راو، انصر تابش نے خطاب کرتےہوئے کہا بچے ہمارا مستقبل ہیں ان کی صلاحیتوں کےمطابق ان کے لیے فیوچر پلاننگ کر کے انہیں محفوظ مستقبل فراہم کر سکتے ہیں اور اپنا سرمایہ بھی بچا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ MBTI پچاس سوالات پر مشتمل انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کا آئی کیو لیول اور فطری رجحانات جانچنے کا ٹیسٹ ہے میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے طلباء کو یہ ٹیسٹ تاکیدا دیا جانا چاہئے، اس موقع پر چیف میڈیا ایڈوائزر انگلش ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب شیخ امتیازاحمدرحمانی، پنجاب ٹیچرز یونین احمدپورسیال کے سرپرست چوہدری عبدالرزاق، بشیرترابی، ناصر عباس، محمد سبطین، نجف علی،چوہدری ظفر اقبال باجوہ، عطاء المحسن ندیم،خالد حمید، انصر خان، رانا خالد محمود، مزمل طاہر، عمران مہدی، رضوان مہدی، خالد رضاغالب، مختار خان،رانا محمد نعیم، علی حیدر گوہر خان لنگاہ، عمران حیدر لنگاہ، سمیت مرد وخواتین اساتذہ موجود تھے۔

رپورٹ ملک عرفان حیدر