دورہ جھنگ
برگیڈئیر بابر علاؤ الدین ستارہ امتیاز ملٹری (ر) چئیر پرسن وزیر اعلیٰ سرویلنس ڈائریکٹوریٹ کا ایک روزہ دورہ جھنگ۔
 برگیڈیئر بابر کی مسلم لیگ نواز کے شورکوٹ، جھنگ سے ایم این اے کے امیدوار و ٹکٹ ہولڈر مولانا آصف معاویہ سیال کی دعوت پر خصوصی کارنر میٹنگ میں شرکت۔
کارنر میٹنگ جلسے میں تبدیل ہو گئی جہاں سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی۔
برگیڈئیر بابر نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مسلم لیگ نواز نے ریکارڈ ترقیاتی کام کیے ہیں اور انشاءاللہ جلد جھنگ بالخصوص شور کوٹ کی عوام کے لیے بہت ساری سرکاری اسکیم آ رہی ہیں جس میں سڑکیں، ہسپتال، کاروباری قرضے، ٹریکٹر اور دوسری سکیمیں شامل ہیں۔
بریگیڈیئر بابر کا مزید کہنا تھا کہ تمام امیدواروں، ٹکٹ ہولڈروں اور لوکل لیڈرشپ کو چاہیے کہ وہ مل کر مسلم لیگ نواز کو جھنگ میں مضبوط بنائیں اور لوگوں کی خدمت کے لیے ہمیشہ ایک دوسرے کے قدم با قدم چلیں۔
,
رپورٹ ۔محمد عمر فاروق سٹاف رپورٹر













