حبیب منظر مہدی حقیقی صحافت کا علمبردار
تحریر۔مصطفی علی قریشی گڑھ_مہاراجہ
صحافت معاشرے کی تیسری آنکھ اور جمہوریت کا چوتھا ستون ہے لیکن شرط یہ ہے کہ کیا صحافی حقیقی معنوں میں صحافتی فرائض سر انجام دے رہا کہ نہیں
ویسے تو تحصیل احمد پور سیال میں بے شمار صحافی نما یوٹیوبرز موجود ہیں لیکن جس شخصیت کا آج میں ذکر کروں گا انکا شمار چند ایسی شخصیات میں ہوتا ہے جو صحافت کے میدان میں اپنا منفرد مقام رکھتے ہیں اور طویل عرصہ سے صجافت جیسے عظیم شعبہ سے منسلک ہیں وہ کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں میری مراد سنئیر صحافی روزنامہ جنگ محترم حبیب منظر صاحب ہیں ایک ایماندار صحافی کا کام ہے جو آنکھوں سے دیکھے،کانوں سے سنے وہی عوام تک پہنچاے تاکہ عوام تک مستند خبر پہنچ سکے حقائق کو حقائق کی نظر سے دیکھ کر خبر پہنچاے
بدقسمتی سے صحافت جیسے عظیم شعبے کو چند ضمیر فروشوں نے اتنا بدنام کر دیا ہے کہ اس مقدس پیشے سے عوام کا اعتبار بھی اٹھ چکا ہے لیکن آج بھی ایسے ایماندار صحافی موجود ہیں جو مکمل ایمانداری،نیک نیتی سے اپنے صحافتی فرائض سر انجام دے رہے ہیں تحصیل احمد پور سیال میں کسی ظالم نے جب جبر کیا تو حبیب منظر کی قلم نے حرکت کی،جب بھی کسی قبضہ مافیا نے قبضہ کرنے کی کوشش کی تو حبیب منظر کے قلم نے حرکت کی،جب سرکاری اداروں میں غفلت،بدعنوانی،کرپشن نظر آئی تو حبیب منظر کے قلم نے حرکت کی،جب کرپٹ پولیس افسران نے پولیس گردی کی مدعی کو ملزم بنایا تو حبیب منظر کے قلم نے حرکت کی جب کسی نے مذہبی عبادت گاہوں پر ناجائز قبضہ کرنے کی کوشش کی تو حبیب منظر کے قلم نے حرکت کی،جب کسی غریب کی حق تلفی ہوئی تو حبیب منظر کے قلم نے حرکت کی کیونکہ ہمیشہ زندہ ضمیر ہی بولتا یے ضمیر فروش،قلم فروش کی قلم سیاستدانوں کے قصیدے تو لکھ سکتی ہے،لیکن سیاستدانوں کی بدمعاشی گنڈہ گردی نہیں لکھ سکتی ہے قلم فروش کی قلم وڈیرے جاگیرداوں کی جھوٹی انا کو تسکین تو پہنچا سکتی ہے لیکن انکے جبر،ظلم،بدمعاشیوں کو ایکسپوز نہیں کر سکتی ہمیشہ ایک غیرت مند،بہادر،دلیر،ایماندار صحافی وڈیرے،جاگیرداروں،وڈیروں کے خلاف علم بغاوت بلند کر سکتا ہے اور ایسی خصوصیات حبیب منظر صاحب میں پائی جاتی ہیں خبر تو ہر صحافی دیتا ہے لیکن خبر کس حد تک سچی ہے اسکی تصدیق صحافی کا ضمیر کرتا ہے اسکی تصدیق صحافی کا کردار کرتا ہے حقیقی معنوں میں اگر کوئی صحافت کے عملبردار ہیں تو وہ حبیب منظر مہدی صاحب دعا ہے خدا آنکی توفیقات میں مزید اضافہ کرے اور اسی طرح عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں آمین ثم آمین
دعاگو: مصطفی علی قریشی
سوشل میڈیا ایکٹوسٹ
انفارمیشن سیکرٹری تحریک حقوق جھنگ













