کیرئیر کونسلنگ اور پرائیڈ کمیونٹی ایوارڈ کی تقریب 29 دسمبر کوہوگی۔نفرحسین سواگ، یہ کانفرنس طلباء کے فطری رجحانات جانچنے کا بہترین موقع ہے، شیخ امتیازاحمدرحمانی، ایک ہزار طلبہ وطالبات کی شرکت متوقع ہے، ظفراقبال باجوہ
گڑھمہاراجہ(سٹارنیوز رپورٹ )کیرئیر کونسلنگ اور پرائیڈ کمیونٹی ایوارڈ کی تقریب 29 دسمبر کوہوگی۔نفرحسین سواگ، یہ کانفرنس طلباء کے فطری رجحانات جانچنے کا بہترین موقع ہے، شیخ امتیازاحمدرحمانی، ایک ہزار طلبہ وطالبات کی شرکت متوقع ہے، ظفراقبال باجوہ، تفصیلات کےمطابق 29 دسمبر 2024 بروز اتوار کو ہونے والی کانفرنس میں پاکستان بھر سے موٹیویشنل سپیکرز اور پرائیڈ کمیونٹی ایوارڈ زگل شیر، لیاقت فاروقی، راکب مختار،ڈاکٹر ثناوش،خالد حمید، مختار خان، پرویز اقبال جٹ،انصر خان بلوچ، چوہدری ظفر اقبال باجوہ، عمران مہدی، اسد فردوسی، وغیرہ جبکہ گیسٹ آف آنرایوارڈز کے لیے رائے انصرصدیقی، افضل جعفری، حاجی کبیر علی، عاشق حسین، ڈاکٹر سجاد حسین شاہ، حافظ محمد عباس،مقصود احمدہرل،وغیرہ کو نامزد کیا گیا ہے۔طلباء کی دلچسپی کیلئے بذریعہ قرعہ اندازی لیپ ٹاپ ودیگر انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔













