جھنگ ۔ہر گلی ، ہرکوچے میں ہوگا اب امن کا پہرہ ، ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کے احکامات پر تمام ڈی ایس پیز کیلئے ” جی او گشت ” کا حکم , کوریجنڈم جاری ۔
جھنگ ( رائے منظور احمد عابد سے) ہر گلی ، ہرکوچے میں ہوگا اب امن کا پہرہ ، ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کے احکامات پر تمام ڈی ایس پیز کیلئے ” جی او گشت ” کا حکم , کوریجنڈم جاری ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے امن و امان کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کے محاسبہ کیلئے ضلع بھر میں تمام ڈی ایس پیز کیلئے ” جی او گشت ” کا حکم دے دیا ۔ پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کا کہنا تھا کہ ڈی ایس پیز گشت ٹیموں کی باقاعدہ مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں گے۔ محفوظ معاشرے کی تعمیر کیلئے احساس ذمہ داری کیساتھ فرائض انجام دئیے جائیں ۔ قانون کی حکمرانی کو چیلنج کرنے والوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ فورس کو الرٹ رکھا جائے اور کریمنلز کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز کئے جائیں۔ مویشی چوری کی وارداتوں کے تدارک کیلئے سرکل افسران پیٹرولنگ اور ٹھیکری پہرہ کی مانیٹرنگ یقینی بنائیں ۔
رپورٹ رائے منظور احمد عابد













