مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن جھنگ کے کاتب وحی طلبہ سیمینار کے تمام انتظامات مکمل۔
سیدنا امیر معاویہؓ اسلامی تاریخ کی ایک درخشندہ شخصیت ہیں : غازی اسامہ

جھنگ ( ) حضرت سیدنا امیرِ معاویہؓ بن ابوسفیانؓ حضورﷺ برادرِ نسبتی اور مسلمانوں کے چھٹے خلیفہ ہیں آپؓ کاتبِ وحی بھی تھے آپؓ فاتح عرب و عجم بھی تھے حضرت سیدنا امیر معاویہؓ بن ابو سفیانؓ اسلام کی ان چند نامور ہستیوں میں سے ایک ہیں جن کے احسانات سے یہ امت سبکدوش نہیں ہو سکتی۔ آپؓ نے اپنے 19 سالہ دور خلافت میں نصف دنیا سے زیادہ 64 لاکھ 65 ہزار مربع میل پر اسلام کا پرچم لہرایا اور روم و فارس کو نیست و نابود کر کے دین اسلام کو مسلمانوں تک پہنچایا۔ آپؓ حضورﷺ جانثار صحابہؓ میں سے تھے آپؓ کا دور حکومت مثالی تھا جس میں مسلمانوں کے درمیان اتحاد و اتفاق کے ساتھ ساتھ وسیع پیمانے پر اسلام کی اشاعت ہوئی، حضرت امیر معاویہ کا دور حکومت تاریخ اسلام کا درخشندہ باب ہے ، امت مسلمہ کے نوجوانوں کے لئے حضرت سیدنا امیر معاویہ کی زندگی مشعل راہ ہے۔،
ان خیالات کا اظہار غازی اسامہ (ناظم اطلاعات MSO جھنگ) نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا مزید انہوں نے بتایا کہ
22 رجب المرجب سیدنا امیرِ معاویہؓ کا یوم وفات ہے اس لئے ان عظیم صحابی کی مناسبت سے 23 جنوری 2025 بروز جمعرات شام 5 بجے بمقام کوہ نور مارکی بالمقابل نادرا آفس فیصل آباد روڈ جھنگ صدر میں مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن جھنگ کے زیر اہتمام کاتب وحی طلبہ سیمینار کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی و صوبائی زمہ داران سمیت سیاسی ، سماجی شخصیات ، وکلاء ، پروفیسر اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہونگے ۔

رپورٹ علی رحمان انصاری سٹارنیوز جھنگ