ونجاری(اللہ نوازخان)میانوالی کےشہرکمرمشانی میں گل بانو ویلفر ٹرسٹ کےتحت قرآن جدید سائنس اور امن و امان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔مختلف مکاتب فکر کے علماءنےخطابات کیے۔عوام کی اکثریت نے پروگرام میں شمولیت کی۔
تفصیلات کے مطابق اس پرفتن دور میں قرآن سے ناطہ جوڑنے کے لیےگل بانو ویلفئیر ٹرسٹ کے تحت قرآن،جدید سائنس اورامن و امان کے حوالے سےایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔کانفرنس میانوالی کےشہر کمرمشانی میں منعقد کی گئی۔اس کانفرنس میں تفرقہ بازی کو ختم کرنے کے لیےمختلف مکاتب فکر کے علماء کو دعوت دی گئی،ان علماء نےخطابات کر کےعوام الناس کے دلوں کو منور کرنے کی کوشش کی۔کثیر تعداد نے شرکت کرکےبتا دیا کہ اب بھی قرآن سے محبت کرنے والے موجود ہیں۔آج کا نوجوان جو اسلام سے دور ہو کرباطل کے قریب جا رہا ہے،اس جیسی محفلوں کا انعقادکر کے نوجوان مسلمانوں کو اسلام کی چھتری تلےلایا جا سکتا ہے۔بڑھتا اسلاموفوبیا جہاں مسلمانوں کے لیےتکلیف کا سبب بن رہاہے،وہاں غیر مسلموں کو بھی حق کی طرف راغب کرنے سے روک رہا ہے۔اس جیسی محفلیں منعقد ہونی چاہیے،تاکہ اسلاموفوبیا کا خاتمہ ہو اور اسلام کا پیغام پوری دنیا تک پھیل جائے۔اچھی محفل منعقد کرکے گلبانو ویلفیئر ٹرسٹ کی انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے۔واضح رہے کہ خواتین کے لیے علیحدہ پردے کا انتظام بھی تھا۔امید ہےآئندہ بھی اس جیسےبہترین پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔












