تحصیل عیسےخیل کی یونین کونسل ونجاری کےدفترمیں مستقل سیکرٹری تعنیات کیا جائےاورجازسروس کی ڈیوائس دی جائے تاکہ عوام الناس کودستاویزات کی فوری نقول حاصل ہوں۔سوشل ورکر ساجد الرحمان کی ڈپٹی کمشنر میانوالی سےاپیل

ونجاری(اللہ نوازخان)تحصیل عیسےخیل کی یونین کونسل ونجاری کےدفترمیں مستقل سیکرٹری تعنیات کیا جائےاورجازسروس کی ڈیوائس دی جائے تاکہ عوام الناس کودستاویزات کی فوری نقول حاصل ہوں۔سوشل ورکر ساجد الرحمان کی ڈپٹی کمشنر میانوالی سےاپیل۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل عیسی خیل کی یونین کونسل ونجاری میں سیکرٹری کی مستقل تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سےعوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔صرف ایک سیکرٹری ہفتہ میں تین دن کے لیےیو۔سی ونجاری کےدفتر میں اور تین دن کسی دوسری یو۔سی کے دفتر جاتا ہے۔یونین کونسل ونجاری بہت سے موضع جات پر مشتمل ہےاور کچھ علاقے یو۔سی کے دفتر سے بہت ہی دور ہیں۔دور دراز علاقوں سےآنےوالی عوام کو اس وقت پریشانی اٹھانا پڑتی ہے جب ان کو علم ہوتا ہے کہ آج یو۔سی ونجاری کےدفترمیں سیکرٹری نہیں آیا۔ساجد الرحمان نے ڈپٹی کمشنر میانوالی خالد جاوید گورائیہ سے گزارش کی ہےکہ سیکرٹری کی تعیناتی مستقل بنیادوں پر کی جائے،تاکہ عوام کسی پریشانی کے بغیر اپنی دستاویزات کی نقول حاصل کر سکیں۔ساجد الرحمان نے مزید کہا کہ دوسرا مسئلہ ڈیوائس کا ہے،کیونکہ حکومت کی طرف سےدفاتر کو زونگ سروس کی ڈیوائسز دی گئی ہیں اور زونگ سروس ونجاری میں ندارد ہےاوردستاویزات(برتھ سرٹیفیکیٹ،ڈیتھ سرٹیفکیٹ وغیرہ)کی کمپیوٹرائزڈنقول فوری طور پر نہیں ملتیں،کونکہ سیکرٹری ان کو کمر مشانی لے جاتا ہے،وہاں زونگ سروس دستیاب ہے۔اگر جاز کی سروس متعلقہ دفتر کو مہیا کر دی جائے تو عوام کےلیےبہت ہی آسانی ہوگی۔پہاڑی علاقوں اور دور دراز کے علاقوں سے آنے والےغریب افراد ان پریشانیوں کی وجہ سےاذیت کا شکار ہیں۔سیکرٹری اورجاز کی سروس مہیا نہ ہونے کی وجہ سےبہت سا سرمایہ اور وقت ضائع ہو جاتا ہے۔ساجدنےامید ظاہر کی کہ ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ صاحب عوام کی ان مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کریں گے اور یونین کونسل ونجاری کےدفترمیں مستقل سیکرٹری کی تعیناتی اور جاز سروس کی ڈیوائس کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے تاکہ عوام کو سہولت فراہم کی جا سکے۔واضح رہےکہ یونین کونسل کا سیکرٹری گل جان احسن طریقے سے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہا ہے۔