انجنئیر قیصر اعجاز گوندل ، پرنسپل فرزانہ اعجاز کی لخت جگر ڈاکٹر شانزہ ،ڈاکٹر عادل اظہر کیساتھ شادی کے بندھن میں باندھ گئی
چونڈہ (نمائندہ خصوصی ) تفصیلات کے مطابق تحصیل پسرور شہر کی معروف ممتاز شخصیت انجنئیر قیصر اسلم اعجاز گوندل ،پرنسپل (ر)گورنمنٹ گرلز کالج فار وومین گوجرانوالہ کی چاند سی بیٹی ، سپیشلسٹ ڈاکٹر زوالفقار علی دھاریوال ( UK ) ڈپٹی ڈائریکٹر ( ایبٹ کمپنی HOS )افتخار علی دھاریوال کی بھانجی ،فارماسسٹ لبنیٰ ریاض کی بھتیجی ڈاکٹر شانزہ اعجاز کی شادی ڈاکٹر عادل اظہر کیساتھ گوجرانوالہ شہر ایڈن گارڈن میں سر انحام پائی۔اسٹیج پر موجود اسد نے معزز مہمانان گرامی کو اسٹیج کی دعوت دی بیٹی کے والدین نے ھُنڈا کار ،محمد اسلم گوندل ،محمد اشرف گوندل نے ڈی سی کالونی کینٹ گوجرانوالہ میں 290 نمبر پلاٹ ،ڈاکٹر زوالفقار دھاریوال ،ڈاکٹر حسن اعجاز گوندل (plot no 291 dc colony cantt ) عبدالمنان گوندل ،افتخار علی دھاریوال نے لاھور میں بڑا گھر اور لاکھوں گفٹ دیے اس شادی کے موقع پر انجنئیر قیصر اعجاز کے درینہ دوست لفٹیننٹ جنرل آغا خرم رضا ، آئی ایس آئی بریگئیڈیر علی احمد ، کریسنٹ کمپنی ( CEO ) ملک محمد شفیق ، چئیرمین پریس کلب چونڈہ اینکر پرسن زبیراحمد صدیقی ، ودیگر معززین علاقہ بھر سے سیاسی سماجی وکلاء صحافی ،پروفیسرز نے ڈاکٹر شانزہ اعجاز ،ڈاکٹر عادل اظہر کی شادی میں شرکت کی اور دعا کے لیےرب کریم سے التجا کی اللہ تعالی دونوں کی جوڑی ہمیشہ سلامت رکھیں،اس مقدس رشتے میں ڈھیروں ساری خوشیاں اسے نصیب ہو۔













