لاڈلا گروپ کی مرکزی کابینہ کا اہم اجلاس شور کوٹ سٹی میں منعقد ہوا
شورکوٹ ( سٹارنیوز)تفصیلات کے مطابق لاڈلا گروپ کی مرکزی کابینہ کا اہم اجلاس گزشتہ روز شورکوٹ سٹی سرپرست اعلیٰ مرکزی کابینہ محترم قاری اعجاز احمد کی رہائش پر لاڈلا عمر بھٹی سرپرست اعلیٰ لاڈلا گروپ اور عتیق الرحمن بھٹی صدر لاڈلا گروپ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں لاڈلا گروپ کے متعدد مبمران نے شرکت کی تمام مبمران کی مشاورت کے بعد محمد اسحاق بھٹی کو نائب صدر دوم محمد زبیر باروی کو جنرل سیکرٹری محمد عامر بشیر کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور غلام مصطفی بھٹی کو سیکرٹری اطلاعات و نشریات منتخب کردیا گیا جبکہ لاڈلا اسامہ بھٹی محمد عمران بھٹی اور رانا فاروق احمد کو بھی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے کابینہ کے اس فیصلے پر تمام مبمران نے اتفاق کیا اور لاڈلا گروپ کاوشوں کو سراہا
رپورٹ عتیق الرحمن