جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک کی طرف سے افطار پارٹی کا اہتمام ،
گڑھ مہاراجہ (سٹارنیوز)جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک کی طرف سے افطار پارٹی کا اہتمام ،مرکزی صدر رائے انصر صدیقی, شیخ امتیاز احمد رحمانی کی خصوصی شرکت ،تفصیلات کے مطابق جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک کی طرف سے گڑھ موڑ کے نجی ریسٹورنٹ میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں مرکزی صدر جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک رائے انصر صدیقی، معروف سکالر شیخ امتیاز احمد رحمانی، طاہر ساون نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،
افطار پارٹی کے شرکاء سے رائے انصر صدیقی ، شیخ امتیاز احمد رحمانی ، عامر عبداللہ جٹ ، طاہر ساون و دیگر نے گفتگو کی دوران گفتگو انکا کہنا تھا کہ ماہ
رمضان‘ سال بھر کے اسلامی مہینوں میں سب سے زیادہ عظمتوں، برکتوں، رحمتوں اور فضیلتوں والا مہینہ ہے۔ ماہِ رمضان جس طرح روزوں کا مہینہ ہے، اسی طرح نیکیوں کے اہتمام اور نیکیوں کو سمیٹنے اور جمع کرنے کا مہینہ بھی ہے۔ ماہِ رمضان صبر، سخاوت، ہمدردی، زکوٰۃ اور صدقہ کا مہینہ ہے۔ ہمیں ماہ رمضان کی برکات کو سمیٹتے ہوئے آپنی آخرت کو کامیاب بنانا چاہیے ،
اس موقع پر مرکزی میڈیا چیف آرگنائزر محمد عمر فاروق ،
تحصیل چیرمین جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک شیخ راشد، تحصیل نائب صدر جاوید اقبال ، سٹی رہنماء آصف جمالی ، رہنما ملک عرفان حیدر ، آصف مجاہد ، صنم شاہ، عبدالمعیض، و دیگر احباب موجود تھے بعد ازاں طاہر ساون کو جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک کا ڈپٹی چیئرمین احتساب کمیٹی اور چوہدری عامر عبداللہ جٹ کو جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک تحصیل صدر احمد پور سیال کا نوٹیفکیشن دیا گیا ، جس پر انہوں نے جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک کی مرکزی کابینہ کا شکریہ ادا کیا اور
جھنگ ڈویژن کے قیام کے لیے ایکٹو کردار ادا کرنے کا عزم کیا اور شرکاء نے منتخب عہدیداران کا مبارکباد پیش کی