سماجی شخصیت ملک شوکت علی نیشنل پیس کونسل تحصیل احمدپورسیال کے سئنیر نائب صدر منتخب مبارکباد کے پیغامات۔
گڑھ_مہاراجہ (سٹارنیوز) معروف سماجی شخصیت ملک شوکت علی نیشنل پیس کونسل تحصیل احمدپورسیال کے سئنیر نائب صدر منتخب مبارکباد کے پیغامات۔ تفصیلات کے مطابق گڑھ مہاراجہ تحصیل احمدپورسیال کی ایک پرامن سیاسی وسماجی شخصیت ملک شوکت علی کو گزشتہ روز ایک پروقار تقریب میں نیشنل پیس کونسل آف پاکستان کے تحصیل احمدپورسیال میں
سئنیر نائب صدر کا نوٹیفیکیشن دیا گیا۔یہ نوٹیفیکیشن مرکزی چیئرمین چوھدری غلام مصطفی انصاری نے دیا،چیئرمین نے کہا ملک شوکت علی ایک امن پسند شخص ہیں اور علاقے میں امن وامان کے قیام میں انتظامیہ سے بھر پور تعاون کریں گے ۔درایں اثنا ملک شوکت علی کے سئنیر نائب صدر کے انتخاب پر حافظ عبدالستارانصاری،حاجی عمران وسیم ، ملک اختر عباس ،رائے انصر صدیقی مرکزی صدر جھنگ ڈویژن تحریک،شیخ امتیازرحمانی، ملک عرفان حیدر،ابدال لیاقت،چوھدری عامر عبداللہ صدرانجمن تاجران گڑھ_مہاراجہ،ودیگرز نے مبارکباد دیتے ہوئے نیک توقعات اور خواہشات کااظہار کیا ہے
رپورٹ ملک عرفان حیدر سٹاف رپورٹر













